ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال میں ممتا حکومت کو بڑاجھٹکا، ٹی ایم سی کے 2 رکن اسمبلی سمیت 50 کونسلر بی جے پی میں شامل

مغربی بنگال میں ممتا حکومت کو بڑاجھٹکا، ٹی ایم سی کے 2 رکن اسمبلی سمیت 50 کونسلر بی جے پی میں شامل

Wed, 29 May 2019 11:05:03    S.O. News Service

نئی دہلی،29/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں ممتا حکومت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ٹی ایم سی کے 2 رکن اسمبلی اور 50 کونسلر بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سی پی ایم کا بھی ایک رکن اسمبلی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوا ہے۔بی جے پی جوائن کرنے والے ممبران اسمبلی میں بی جے پی لیڈر مکل رائے کے بیٹے شبھرانشو رائے بھی شامل ہیں۔تینوں ممبران اسمبلی کو دہلی میں واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر پرقومی جنرل سکریٹری کیلاش وجیورگی نے پارٹی کی رکنیت دلائی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی کے کئی اور کونسلر آگے بھی بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔بتا دیں مغربی بنگال کی 42 لوک سبھا سیٹوں میں سے بی جے پی نے 18 سیٹیں جیتی ہیں، وہیں ٹی ایم سی کو 22 اور کانگریس کو دو سیٹیں ملی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی تشہیرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی کے 40 ممبر اسمبلی مسلسل ان کے رابطے میں ہیں اور وہ انتخابات کے بعد بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجیورگی نے ٹویٹ کر بیجپور سے رکن اسمبلی شبھرانشو رائے، وشنپورسے رکن اسمبلی تشارکانت بھٹاچاریہ اور ہیمتاباد سے رکن اسمبلی دیویندر رائے سمیت 50 سے زیادہ کونسلر کا خیر مقدم کیا۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجیورگی نے کہا کہ جس طریقے سے مغربی بنگال میں سات مراحل میں انتخابات ہوئے اسی طریقے سے یہاں سات مراحل میں لوگوں کو پارٹی میں شامل کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ 40 ایم ایل اے ہمارے رابطے میں ہیں اور کبھی بھی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔کیلااش وجیورگی نے کہا کہ آج اس کا پہلا مرحلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ممتا جی کی آمریت سے تنگ آکر تمام بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔3 رکن اسمبلی اور 29 کونسلر کے بی جے پی میں شامل ہونے کے موقع پر منعقد پریس کانفرنس میں مکل رائے نے کہا کہ ہم لوگ بنگال میں جدوجہد کریں گے۔وہیں مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی تنظیم کی تنظیم نو کے مقصد سے ترنمول کانگریس اپنے ناراض رہنماؤں سے رابطہ کر رہی ہے۔پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایاکہ ہم ایسے رہنماؤں اور کارکنوں تک پہنچ رہے ہیں جو کسی وجوہات سے غیر فعال ہو گئے ہیں۔ہم ہر کسی کو پارٹی میں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کولکاتہ کے میئر اور ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر فرہاد حکیم نے کو شہر کے سابق میئر سوون چٹرجی سے ملاقات کی، جنہوں نے سرگرم سیاست سے دوری اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے چٹرجی سے پارٹی میں لوٹنے اور تنظیم کی ذمہ داری دیکھنے کو کہا ہے۔ حالانکہ چٹرجی نے اس بابت کوئی وعدہ نہیں کیا۔ترنمول کانگریس کے ریاستی صدور نے ناراض رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور ان سے غلط فہمیوں کو بھولاکر پارٹی میں واپس آنے کی اپیل کی ہے۔اسی درمیان اس طرح کی خبریں مل رہی ہیں کہ ترنمول کانگریس کے کئی لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔


Share: